مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج کی فائرنگ سے شمالی قصبہ ہندوارہ کے چوگل گاؤں کےرہنے والے ایک نوجوان طالب علم منظور احمد ہلاک ہوگيا ہے جس کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ پولیس نے فوج کی ایک یونٹ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ سرکاری سطح پر بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ طالب علم کی ہلاکت کے خلاف ہندوارہ اور ملحقہ قصبوں میں مقامی لوگوں میں زبردست غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ کشمیر میں تعینات ہندوستانی فوج کی پندرہویں کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سید عطا حسنین ننے کہا ہے کہ چوگل گاؤں میں مسلح شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی فوج نے وہاں گھات لگائی تھی اور طالب علم منظور وہاں سےگزرا اور جوانوں نے اسے شدت پسند سمجھ کرگولی مار دی۔ یہ پہچان کی غلطی ہے جس پر مجھے افسوس ہے اور میں عوام سے معافی چاہتا ہوں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج کی فائرنگ سے شمالی قصبہ ہندوارہ کے رہنے والے ایک نوجوان طالب علم ہلاک ہوگيا ہے جس کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
News ID 1246314
آپ کا تبصرہ